جھنگی میں مزید ٹیوب ویلوں کی ضرورت نہیں، فوڈ گودام کے علاقہ میں ہم نئے ٹیوب ویل کی اجازت نہیں دیں گے، عارف خان جدون

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:57

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) صوبائی حکومت جھنگی فوڈ گودام کے علاقہ میں نئی ٹیوب ویل لگانے کی بنائے پرانے ٹیوب ویلوں کو بحال کرے، لمبا میرا سمیت دیگر بانڈہ جات کیلئے یہاں پہلے سے موجود تین ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں، چوتھا ٹیوب ویل کی بجائے پہلے سے قائم ٹیوب ویلوں کی صفائی کر کے ان کے پانی کو قابل استعمال بنایا جائے، یہاں چوتھا ٹیوب ویل لگنے سے یہاں آس پاس کے گھروں میں موجود بورنگ مکمل تباہ ہو جائیں گی جس کی ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جھنگی فوڈ گودام ایبٹ آباد کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عارف خان جدون نے یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں پر خرچ ہونے والی رقم غریب عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہوتی ہے، عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو اس طرح برباد ہونے سے بچا جائے، جھنگی کے علاقہ میں پہلے ہی تین ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں، ان ٹیوب ویلوں میں صاف پانی نہیں آ رہا تو محکمہ کو چاہئے کہ نیا ٹیوب ویل لگانے کی بجائے پہلے سے موجود ٹیوب ویلوں کی صفائی کا کام شروع کرے تاکہ ٹیوب ویلوں میں پانی کی مقدار بڑھے اور ان کا پانی بھی پینے کے قابل ہو۔

(جاری ہے)

عارف خان جدون نے کہا کہ اس علاقہ میں مزید کسی ٹیوب ویل کی ضرورت نہیں اور نہ ہم کسی کو یہاں نیا ٹیوب ویل لگانے کی اجازت دیں گے، نئے ٹیوب ویل سے علاقہ میں موجود گھروں کی بورنگیں خراب ہو سکتی ہیں، حکومت عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ یہاں ہرگز ضائع نہ کرے، ٹیوب ویل اس علاقہ اور جگہ پر لگایا جائے جہاں اس کی ضرورت ہے، جھنگی میں پہلے سے موجود تین ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :