بالاکوٹ میں کھیتوں میں کام کرنے والی دو خواتین کو جنگلی ریچھ نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:57

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) بالاکوٹ کے علاقہ کوٹ گلی میں کھیتوں میں کام کرنے والی دو خواتین کو جنگلی ریچھ نے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی ہونے والی خواتین کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق علی الصبح بالاکوٹ کے نواحی گائوں کوٹ گلی میں دو خواتین کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ مکئی کی فصل میں چھپے جنگلی ریچھ نے ان پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا، زخمی ہونے والی خواتین مسماة (ج) دختر صادق اور مسماة (م) دختر اقبال کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ ریفر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :