ہزار میں گذارہ انتہائی مشکل ہے، فیکٹری مالکان مزدوروں کو 17500 روپے بینک کے ذریعہ ادا کریں، ارشد ایوب

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:57

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، موجودہ دور میں 12 ہزار میں گذارہ کرنا بہت مشکل ہے، فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 8 گھنٹے ڈیوٹی کے مبلغ 17500 روپے بینک کے ذریعہ ملنے چاہئیں، کم تنخواہ دینے والے فیکٹری مالکان کے خلاف محکمہ لیبر سخت کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو چیئرمین ایچ آئی اے ملک عاشق اعوان کی زیر صدارت حطار انڈسٹری کے صنعت کاروں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو مزدوروں کے حقوق غصب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چیئرمین ایچ آئی اے ملک عاشق اعوان، سینئر وائس چیئرمین حاجی عطاء الرحمن نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزدوروں کی پوری تنخواہیں ادا کرنے کے حق میں ہیں، جو فیکٹری کا مالک اپنی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو ان کا پورا حق 17500 روپے ادا نہیں کرے گا اس کو ہم ایچ آئی اے کی ممبر شپ سے نکال دیں گے۔