محکمہ تعلیم نے سکول کھولنے کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردیں

ہفتہ 12 ستمبر 2020 16:13

محکمہ تعلیم نے سکول کھولنے کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) پشاور میں محکمہ تعلیم نے سکول کھولنے کے بعد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کردیں، اعلامیہ کے مطابق ضلع سطح پر بننے والی کمیٹیوں کی مانیٹرنگ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کرے گی، ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی سکولوں میں ایس او پیز کی نگرانی کرے گی،6رکنی کمیٹی میں سینئر پرنسپل، ایس ڈی ای اوز، اے ایس ڈی ای اوز، پیرنٹ ٹیچر کونسل کمیٹی کا چیئرمین اور محکمہ صحت کا ایک عہدیدار ہوگا، اساتذہ نے ماسک پہنا ہے کہ نہیں، نان ٹیچنگ اسٹاف نے ماسک پہنا ہے کہ نہیں، طلبا نے ماسک پہنا ہے کہ نہیں، کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق سکول میں سماجی فاصلہ، ہاتھ دھونے کا بندوبست، پانی اور صابن کی دستیابی کمیٹی مانیٹر کرے گی، کمیٹی کورونا سے آگاہی کے بینرز، پانچ دنوں میں کورونا کے علامات والے اساتذہ اور طلبا کی رپورٹ مرتب کرے گی، کمیٹی ہر سات دنوں بعد سکول کے حوالے سے رپورٹ محکمہ تعلیم کو ارسال کرے گی۔