لوگ آج بھی اندھیرا اجالا جیسے شاہکار ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں عرفان کھوسٹ

ہفتہ 12 ستمبر 2020 20:34

لوگ آج بھی اندھیرا اجالا جیسے شاہکار ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں عرفان کھوسٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2020ء)سینئر اداکا ر عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ لوگ آج بھی اندھیرا اجالا جیسے شاہکار ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں ، آج کے ڈرامے کی کہانی شروع کہاں سے اور ختم کہاں پر ہوتی ہے کچھ پتہ نہیں چلتا ، موجودہ دور میں ہمیں ڈراموںمیں مزاح کو بھی شامل کرنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

عرفان کھوسٹ نے کہا کہ ڈرامہ بین ہر ٹی وی چینل پر ایک ہی طرح کی کہانی پر مبنی ڈرامہ سیریلز سے اکتاہٹ کا شکار ہو رہے ہیںاس لئے ہمیں اپنے ڈراموں میں مثبت تبدیلی لانی چاہیے ۔

ڈرامے میں معاشرے کی برائیوںاور اچھائیوں کو سنجیدگی اور مزاح کی صورت میں پیش کیا جائے جو بہت موثر ثابت ہوگا۔ انہوں نے پی ٹی وی کے شاہکار ڈرامہ اندھیرا اجالا کی مثال دیکھتے ہوئے کہا کہ اس میں مزاح کے ذریعے معاشرے کی برائیوں اور خامیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ جرائم کے خاتمے کے لئے شعور بھی اجاگر کیا گیا ۔