Live Updates

اعجازاحمدچوہدری کی صدارت میں پی پی 51 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے اجلاس

ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ، عہدیداران اور کارکنوں کو ٹاسک سونپ دیا گیا

ہفتہ 12 ستمبر 2020 22:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ پی پی 51 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے، عہدیداران اور کارکنان وزیراعظم کا تبدیلی کا پیغام گھرگھر پہنچائیں،پی ٹی آئی کارکنان ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، پی ٹی آئی کی حکومت تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بنیادی مسائل کے حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے سٹی صدر گوجرانوالہ جواد حسن منج کی رہائشگا ہ پر پی پی 51 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں وزیر آباد کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،صدر سنٹرل پنجاب نے عہدیداران اور کارکنان کو ٹاسک سونپا، اجلاس میں گوجرانوالہ سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران نے شرکت کی، اجلاس سے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری یوسف اورترجمان پنجاب حکومت احمد چٹھہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو شکست دیں گے، وزیرآباد کے باشعور عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں، ن لیگ کی حکومت نے اپنے دورِاقتدار میں عوام کے مسائل حل نہیں کئے، پی ٹی آئی کی حکومت کو عوام کی مشکلات کا ادراک ہے،کارکنان اور عہدیداران ضمنی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی کے لئے دن ر ات ایک کردیں، اس موقع پر ظفراللہ چٹھہ نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں رانا ساجد علی خاں، نعمان اللہ چٹھہ، میاں اکرم عثمان، فیاض بھٹی، میاں طارق، چوہدری محمد صدیق، علی اشرف مغل، رانا نذیر احمد، چوہدری اشرف انصاری،چوہدری یونس انصاری، رضوان اسلم بٹ، لالہ اسداللہ پاپا، ایس اے حمید، رانا عمر نذیر، خالد پرویز ورک، احسان اللہ ورک، خالد عزیز لون، مستنصر ساہی، جمال ناصر چیمہ، چوہدری محمد علی،رضوان چیمہ،سہیل قادر بھنڈر، عمر پرویز ورک،افضل چیمہ، مہرشہباز، چوہدری طارق گجر، چوہدری ظفراللہ چیمہ، ممتاز نصراللہ چٹھہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری سے ڈسکہ سے پارٹی رہنماء ضیاء اللہ کھارا، زبیرعلوی، چوہدری صفدر، نوشیرمان، حاجی عثمان صدیقی، میاں فرزندعلی گوہیر، سہیل ملک، خالدجوئیہ، علی نقوی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنون نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، حلقے کی عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات