گجر پورہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ، واقعہ کا ازخود نوٹس لینے کیلئے سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر

ہفتہ 12 ستمبر 2020 23:41

ٓ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2020ء) گجر پورہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ،نواقعہ کا ازخود نوٹس لینے کے لیے سپریم کورٹ ہیومن رائٹس سیل میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ندرخواست سابق چیف جسٹس آف ہاکستان افتخار چوہدری کی جماعت جسٹس اینڈ نڈیموکریٹک پارٹی کے ہیومن رائٹس سیلنکے صدر رانا نعمان اور مدثر چوہدرینکی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ واقعہ انتہائی سنگین اور پولیس کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔نسپریم کورٹ آف پاکستان خاتون نسے زیادتی کا ازخود نوٹس لے اورسی سی پی او لاہور کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیینجوڈیشل انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے۔