غازی پاکستان فائونڈیشن کی جانب سے پاک بھارت جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کو ایوارڈز دیئے گئے

اتوار 13 ستمبر 2020 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2020ء) غازی پاکستان فائونڈیشن کے آٹھویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں تقریب میں پاک بھارت جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کو ایوارڈز دیئے گئے۔بانی چیئرمین غازی پاکستان فائونڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی اور کرنل (ر) نسیم راجہ نے تقریب کی میزبانی کی، تقریب میں پاک بھارت جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کو ایوارڈز دیئے گئے جبکہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں پاکستانی آبدوز ہنگور کی قیادت کرتے ہوئے بھارتی بحری جنگی جہاز ککری کو تباہ کرنے والے قومی ہیرو وائس ایڈ مرل احمد تسنیم کو غازی پاکستان گولڈ میڈل اور پرائڈ آف پاکستان ایوارڈ اور بہترین کارکردگی ایوارڈز دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر جنرل (ر) امجد شعیب تھی. تقریب کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا، اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کی یادگار فوری طور پر اسلام آباد میں تعمیر کی جائے جبکہ تعلیمی اداروں میںننیشنل کیڈٹ کورس این سی سی کودوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا، سابق وزیر دفاع و سیکرٹری دفاع میجر (ر) نعیم خالد لودھی ، جنرل (ر) اعجاز اعوان ، جنرل (ر) جاوید اسلم طاہر ، بریگیڈئر (ر) عبدالرحمن بلال و دیگر شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، مقررین نے پاکستان کی مجموعی دفاعی طاقت اور خطے کی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔