Live Updates

حسن ابدال، پسماندہ علاقوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، ملک امین اسلم

اتوار 13 ستمبر 2020 15:20

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، 1974 کے آئین کے مطابق جس علاقے میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہوں گے اُسکے 5 کلو میٹر کے علاقے کے اندر گیس فراہمی لوگوں کا بنیادی حق ہی, اس تناظر میں وزیراعظم کو خطوط لکھے اور قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 56 کے لوگوں کے حقوق کے لیئے آواز بلند کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے این اے 56 کے 25 دیہات کو گیس فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی گھیب اورغریب وال میں منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک عطاء محمد خان کھنڈا،ملک شمشیر اسلم،ملک اکبر خان تنولی،ملک ثمین خان غریبوال،یوسف خٹک، ملک ریاض الدین اعوان، ملک نوید حسین جنڈ،ملک ہارون رمضان جنڈ، کامران خاکی ،عظمت علی آف ناڑہ کے علاوہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اب اس علاقے کے لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے نمائندگان کا انتخاب کریں جو علاقے کی محرومیوں خیال رکھیں ناکہ عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر اپنی مفاد پرستی کی سیاست چمکائیں۔ انہوںنے کہا کہ میں آپکا منتخب نمائندہ نہیں لیکن آپکی محرومیوں کا احساس کرتے ہوئے سوئی گیس کی فراہمی کیلئے خطیر گرانٹ لایا ہوں، عوام نے جس کو اپنا نمائندہ منتخب کیا اس نے ضمنی الیکشن میں پارٹی سے غداری کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار کی حمایت اور سپورٹ کر کے اسے کامیاب کروایاعوام ایسے لیڈروں کا احتساب کرئے جو اپنے مفاد کیلئے عوام کو ہی استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں کہ گیس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرواؤنگا اور جو نواحی آبادیاں اس سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں اُنکے لیئے بھی بھرپور کوشش ہو گی، فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ کا سروے جاری ہے اسکی تعمیر کے لیئے بھی جلد پیشرفت سامنے آئے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات