حسن ابدال، میجر (ر) طاہر صادق ہی واحد سیاسی و ہر دلعزیز عوامی لیڈر ہے جس نے ضلع اٹک کی عوام کو سیاسی شعور دیا، ایمان طاہر

اتوار 13 ستمبر 2020 15:20

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ میجر (ر) طاہر صادق ہی واحد سیاسی اور ہر دلعزیز عوامی لیڈر ہے جس نے ضلع اٹک کی عوام کو سیاسی شعور دیا اور انہیں جاگیرداروں، نوابوں اور وڈیروں کی غلامی سے چھٹکارا دلایا، عوام کا ڈائریکٹ اپنے لیڈر سے رابطہ کی سیاست بھی میجر طاہر صادق کے مرہون منت ہے وگرنہ پہلے غریب عوام جاگیرداروں نوابوں اور وڈیروں کو ساری زندگی ووٹ دینے کے باوجود ہاتھ بھی نہیں ملا سکتے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی سیاست میں میجر (ر) طاہرصادق کے 7 سال بطور ضلع ناظم جو تعمیر ترقی ہوئی دیگر سیاستدانوں کے 66 سالہ اقتدار میں بھی نہیں ہو سکی، پسماندہ ضلع کو ترقی یافتہ اضلاع میں شامل کرایا، اٹک اور بالخصوص این اے 56 اٹک کی پسماندہ تحصیلیں جنڈ و پنڈی گھیب میں جو ترقی میجر (ر) طاہر صادق کے دور میں ہوئی وہ پچھلے ستر سال سے آج تک باقی سب مل کر بھی نہ کر سکے کیونکہ اس کے لئے اہلیت کے ساتھ نیتوں کا ٹھیک ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ایمان طاہر نے کہا کہ اٹک کی حقیقت آج بھی یہی ہے کہ عوامی مسائل کا حل اور اس کی سمجھ بوجھ میجر(ر) طاہرصادق سے بہتر کوئی نہیں جانتا اور اسی بات کے باعث اٹک کے عوام انہیں محبت پیار اور عزت دیتے ہیں۔