ٴْصحابہء کرام کے گستاخ اسلام اور پاکستان کے بدترین دشمن ہیں،علامہ غلام مجتبیٰ جلالی نعیمی

اتوار 13 ستمبر 2020 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) امیر دستہء رضاپاکستان علامہ حافظ غلام مجتبیٰ جلالی نعیمی نے کہاہے کہ صحابہء کرام کے گستاخ اسلام اور پاکستان کے بدترین دشمن ہیں، صحابہء کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین امت مسلمہ کے محسن ہیں ان کی ناموس وتقدیس کی پہریداری ایمانی تقاضہ ہے،جب تک گستاخوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی ملک پرفرقہ وارانہ فسادات کے سائے منڈلاتے رہیں گے۔

یہ باتیں انہوں نے دستہء رضاپاکستان کے ذمہ داران وکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ کراچی کے غیورمسلمانوں نے مفتیء اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی قیادت میں صحابہء کرام واہلبیت اطہار سے محبت کا شاندار مظاہرہ کرکے دنیاکوبتادیاکہ محبان صحابہ واہلبیت ان کی تقدیس وناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

(جاری ہے)

قانون نافذکرنے والے ادارے اور حکمران حالات کی نزاکت کو سمجھیں اور گستاخی کرنے والوں کو فی الفورسزادیں تاکہ وطن عزیز پاکستان فرقہ وارانہ فسادات اور خانہ جنگی سے بچ سکے۔انہوںنے ہدایت کی کہ دستہء رضاکے ذمہ داران وکارکنان عظمت صحابہ ومحبت اہلبیت کا پیغام ہر مقام پر مکمل ذمہ داری سے پہنچائیں۔کامیاب ریلی پر مفتیء اعظم پاکستان منیب الرحمٰن ودیگر مبارک باد کے مستحق ہیں۔