) پنڈی گھیب ، وزیراعظم کے ویثرن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،ملک امین اسلم

اتوار 13 ستمبر 2020 19:25

ن پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) وفاقی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 1974 کے آئین میں درج ہے کہ جس علاقے میں گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہوں اٴْسکے 5 کلو میٹر کے علاقے کے اندر گیس فراہمی لوگوں کا بنیادی حق ہے اس تناظر میں وزیراعظم کو خطوط لکھے اور قومی اسمبلی میں حلقہ این اے 56 کے لوگوں کے حقوق کے لیئے آواز بلند کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے این اے 56 کے 25 دیہات کو گیس فراہمی کے منصوبے کی منظوری دی ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پنڈی گھیب کے نواحی علاقہ غریبوال میں سابق ضلع نائب ناظم ملک ثمین خان آف غریبوال کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ملک خرم علی خا ن ، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حاجی ملک اختر ، چیئرمین شکایت سیل اکبر خان تنولی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک نوید حسین کے علاوہ علاقہ کے عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پی ٹی آئی کے رہنما ملک خرم علی خان اورسابق ضلع نائب ناظم ملک ثمین خان آف غریبوال نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ اب اس علاقے کے لوگوں کا فرض ہے کہ ایسے نمائندگان کا انتخاب کریں جو علاقے کی محرومیوں خیال رکھیںتاکہ عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر اپنی مفاد پرستی کی سیاست چمکائیں جس بندے کو حلقہ این اے 56 نے 60 ہزار کی لیڈ دیکر جتایا اٴْسی نے پہلے یہ سیٹ چھوڑ کر اس حلقے کی عوام کو دھوکہ دیا اور پھر وعدہ خلافی کرکے وزیراعظم عمران خان سے بھی بے وفائی کی انشاء اللہ وعدہ کرتا ہوں کہ گیس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرواؤنگا اور جو نواحی آبادیاں اس سہولت سے استفادہ نہیں کر سکیں اٴْنکے لیئے بھی بھرپور کوشش ہو گی۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ ملک ثمین خان نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا ساتھ دیا ہم ان کے شکر گزار ہیں۔