&پریس کلب کراچی کے زیراہتمام آج حاصل خان بزنجو مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا

اتوار 13 ستمبر 2020 21:00

،کراچی /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2020ء) پریس کلب کراچی کے زیراہتمام آج3:30 بجے تعزیتی ریفرنس بیاد میر جمہوریت حاصل خان بزنجو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگا جس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، پروفیسر جعفر سمیت دانشور و ادیب و صحافی میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کو جمہوریت کے استحکام، پارلیمنٹ کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے پر خراج عقیدت پیش کریں گے نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین، میڈیا اور سول سوسائٹی سمیت پارٹی کے کارکناں بڑی تعداد میں شرکت کریں گی