انسان کو کبھی کبھی صرف پرامید رہنے کی ضرورت ہوتی ہے‘ کرینہ کپور

پیر 14 ستمبر 2020 11:56

انسان کو کبھی کبھی صرف پرامید رہنے کی ضرورت ہوتی ہے‘ کرینہ کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کا ماننا ہے کہ انسان کو کبھی کبھی صرف پٴْرامید رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ بعض اوقات انسان کو امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

مداحوں کی جانب سے جہاں اداکارہ کی تصویر کو خوب پسند کیا گیا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو سارہ علی خان پر لگائے گئے منشیات میں ملوث ہونے کے الزامات سے جوڑا ہے۔متعدد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنے اس پیغام سے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو پٴْرامید رہنے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ سشانت خودکشی کیس میں زیر حراست بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے انسداد منشیات فورس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو دیے گئے بیان میں کہا کہ سارہ علی خان اور دیگر چند لوگ بھی ڈرگ اسکینڈل میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

ریا چکرورتی کے اس بیان کے سامنے آنے کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو تمام مصنوعات کے اشتہارات سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔کہا جارہا ہے کہ سارہ علی خان کو تمام اشتہارات سے ہٹایا جائے، ہم اقربا پروری اور منشیات استعمال کرنے والوں سے تنگ آگئے ہیں، اگر چاہتے ہیں کہ ہم آپ کی مصنوعات استعمال کریں تو فوری ایکشن لیں۔

ریا چکرورتی نے بتایا تھا کہ ناصرف وہ بلکہ اداکارہ سارہ علی خان، راکول پریت سنگھ اور سمن کھمباٹا بھی سشانت کے ساتھ مل کر منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔ریا چکرورتی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2016 میں فلم کیدار ناتھ کی شوٹنگ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات کی لت لگی تھی۔خیال رہے کہ اس فلم میں سارہ علی خان سشانت کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر ا?ئی تھیں۔