ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز کل ہوںگے

پیر 14 ستمبر 2020 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز کل منگل کو لاہور میں ہونگے۔ زلمی کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کھلاڑیوں کے ٹرائلز زلمی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور سپن باؤلنگ کنسلٹنٹ ارشد خان لیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ٹرائلز منعقد ہو چکے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ٹرائلز منگل کو لاہور میں ہوں گے۔ ایم جی زلمی کیمپ مہم سے پی ایس ایل چھ کی ایمرجنگ کٹیگری کرکٹرز سامنے آئیں گے۔