ایم جی زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز (آج )لاہور میں ہونگے

پیر 14 ستمبر 2020 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ایم جی زلمی کیمپ کیلئے کرکٹ ٹرائلز (آج) منگل کو لاہور میں ہونگے۔ زلمی کے ترجمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ٹرائلز زلمی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ ارشد خان لیں گے اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ٹرائلز منعقد ہو چکے ہیں اگلے مرحلے میں ٹرائلز منگل کو لاہور میں ٹرائلز ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایم جی زلمی کیمپ مہم سے پی ایس ایل چھ کی ایمرجنگ کٹیگری کرکٹرز سامنے آئیں گے۔