یوم دفاع پاکستان انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی مقابلے نوشہرہ میں منعقد ہوئے

فائنل میں چارسدہ کی ٹیم نے صوابی کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی،فائنل میںوزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ہائیرایجوکیشن خلیق الرحمن مہمان خصوصی تھے

پیر 14 ستمبر 2020 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی مقابلے نوشہرہ میں منعقد ہوئے ،فائنل میں چارسدہ کی ٹیم نے صوابی کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،اختتامی تقریب کے موقع پرایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ہائیرایجوکیشن خلیق الرحمن نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں،اس موقع پر صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر برکت علی شاہ اور سیکرٹری جنرل سلطان سید علی شاہ بری ،عدالت خان ،سابق ناظم ارشادخان ،مجاہد خان اور فدا بھی شامل تھے ۔

صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبے بھر کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی یوم پاکستان کی مناسبت سے انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی کے مقابلے منعقدہوئے ،ان مقابلوں میں چار ٹیمیں چارسدہ،مردان،پشاور اور صوابی کی ٹیموں نے حصہ لیا،سیمی فائنل میچزمیں چارسدہ نے مردان کو 30کے مقابلے میں 35پوائنٹس سے جبکہ صوابی کی ٹیم نے پشاور کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ میں چارسدہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے مدمقابل صوابی کی ٹیم کو 30-35پوائنٹس سے ہراکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔اختتامی تقریب کے موقع پرڈاکٹر عمران خٹک اور وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ہائیرایجوکیشن خلیق الرحمن نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔