افسوس بحث اس پر نہیں ہورہی درندوں کو کیسے عبرت کا نشان بنایا جائے، اپوزیشن بحث کررہی ہے میں مستعفی ہوجا ئوں، مراد سعید

بحث اس پر نہیں ہورہی اس خاتون پر ہماری گفتگو کے کیا اثرات مرتب ہوں گے ہم نظام کو ٹھیک کرنے پر بحث نہیں کررہے ایک لائن پر کہہ سکتا تھا واقعہ موٹروے پر نہیں ہوا، خدارا اس ایوان کو واقعہ پر سیاست کرکے تماشہ نہ بنائیں،وفاقی وزیرمواصلات کا قومی اسمبلی میں سانحہ موٹر وے پر بحث کے دوران اظہا رخیال اس قسم کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ہمارے قوانین میں ہر جرم کی سزا موجود ہے کون سا ایسا قانون ہے جس میں جرم کی سزا تفویض نہیں،قادر پٹیل ہمیں کیپٹل سزا پر بھی سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہئے، بہت سے ممالک میں کیپٹل سزا دی گئی مگر جرائم نہیں رکے، بعض ممالک میں کیمیائی مواد سے نامرد کردیئے جانے کی سزا نافذ ہے ،شیریں مزار ی ڈیٹا نکلوا لیں دنیا میں کہاں کہاں ایسے واقعات کی کیا سزا ہے، سرعام پھانسی پر ڈیٹا نکال کر تحقیق کرلیں کہ کس ملک میں کتنے جرائم رکے،سپیکر اسمبلی

منگل 15 ستمبر 2020 00:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے سانحہ موٹر وے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ افسوس بحث اس پر نہیں ہورہی درندوں کو کیسے عبرت کا نشان بنایا جائے بحث اس پر نہیں ہورہی کہ اس خاتون پر ہماری گفتگو کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم نظام کو ٹھیک کرنے پر بحث نہیں کررہے۔ ہمارے ہاں بحث برائے بحث اور برائے سیاست ہورہی ہے اسی دوران ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی سیٹ پر نہیں بیٹھ رہے تھے تو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آپ اپنی سیٹ پر بیٹھ جائیں ورنہ مجھے طریقہ آتا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن بحث کررہی ہے کہ مرادسعید مستعفی ہوجائے۔اس پر اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ آپ ذمہ دار ہیں اس لئے مستعفی ہوں۔اس پر مراد سعید نے کہا کہ میں ذمہ دار ہوں جواب دوں گا مجھے کہا گیا چھپ گیا یہاں کریڈٹ اس بات پر لیا جارہا ہے لیبارٹری کس نے بنائی میں کہہ دوں واقعہ موٹروے پر نہیں ہوا تو کیا اس سے عورت کو انصاف مل جائے گا میرے جواب سے کیا ملے گا کیا اس بحث میں پڑے رہیں گے میں نے موٹروے 130کی کال خود سنی ہیموٹروے پر تیل ختم ہوتو پولیس تیل فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس لگانے کے لئے خط نہیں لکھا بلکہ آٹھ خطوط کا جواب دیا۔یہاں لیب اور موٹروے کس نے بنائی پر باتیں نہ کریں یہاں بات کریں مجرمان کے ساتھ کیا کرنا ہے ۔ مجرمان کو سزا کیسے دینی ہے ۔میں کہتا ہوں عوام کو بتائیں بچی رحمت ہے آپ خواتین کو یقین دلائیں کہ ریاست ذمہ داری لے گی انہوں نے کہا کہ میں ایک لائن پر کہہ سکتا تھا واقعہ موٹروے پر نہیں ہوا۔

خدارا اس ایوان کو واقعہ پر سیاست کرکے تماشہ نہ بنائیں۔اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان سے سوال کیا کیاایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں قانون سازی کر کے سقم دور کئے جائیں۔مجرم کو ایسی سزا دیجائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کری ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبد القادر پٹیل نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے،، ایک طرف آپ لوگ کہہ رہے ہیں اس خاتون کا رات کے وقت اکیلے نکلنا غلط تھاوزیر موصوف ایوان میں کہہ رہے ہیں ہم نے لوگوں کو اعتماد اور یقین دلانا ہے ایسی باتوں پر اعتماد اور یقین کی کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی جو حکومتی اکابرین کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے قوانین میں ہر جرم کی سزا موجود ہے کون سا ایسا قانون ہے جس میں جرم کی سزا تفویض نہیں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہماری عزت کسی کی ماں بہن بیٹی بیوی کے طورپر نہیں ایک عورت کی حیثیت سے کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر کی یہ بات درست نہیں کہ وہ قوم کی بیٹی تھی بلکہ کہیں عورت تھی ہمیں یہ قبول نہیں کہ ہم نے کس محرم کو ساتھ لیکر نکلنا ہے ہمیں بھول گیا ماڈل ٹاون میں دو خواتین کے منہ میں گولیاں ماری گئیں۔ ہمیں عابد باکسر بھول گیاشہبازشریف کو عورتوں کا بڑا درد ہے تو ماڈل ٹاون کا بھی ذکر کرلیتے۔ اگر مرد اپنے آپکو قابو نہیں کرسکتے تو انہیں گھروں میں بند کریں۔

ہمیں کیپٹل سزا پر بھی سوچ سمجھ کر بات کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک میں کیپٹل سزا دی گئی مگر جرائم نہیں رکے۔ بعض ممالک میں کیمیائی مواد سے نامرد کردیئے جانے کی سزا نافذ ہے اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ڈیٹا نکلوا لیں دنیا میں کہاں کہاں ایسے واقعات کی کیا سزا ہے سرعام پھانسی پر ڈیٹا نکال کر تحقیق کرلیں کہ کس ملک میں کتنے جرائم رکی