سرعام سزاوں کے لئے اسلام کا حکم ہے،خواجہ آصف

ن لیگ کے رکن کھیل داس کوہستانی کا سرعام سزاوں کا بل قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے اس بل کو ایوان منظور کرلے ہم نے یہاں این جی اوز کے لئے قانون سازی کی ہم نے قانون بنا دیا ،بچے اسلام آباد میں آج بھی بھیک مانگ رہے ہیں، کیا قانون بنانا ہی ہے یا عمل بھی کرانا ہے ،یہ قرارداد منظور ہوجائے گی اور عمل نہ ہوا تو پھر کیا فائدہ ایسی قرارداد کا، قومی اسمبلی میں موٹروے سانحہ پر گفتگو

منگل 15 ستمبر 2020 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیرخواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں موٹروے سانحہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرعام سزاوں کے لئے اسلام کا حکم ہے مسلم لیگ ن کے رکن کھیل داس کوہستانی کا سرعام سزاوں کا بل قائمہ کمیٹی میں زیر غور ہے اس بل کو ایوان منظور کرلے۔ ہیری وینسٹائن عالمی شہرت یافتہ اداکار تھا جنسی حراسگی کے الزامات پر اس نے اپنے آپکو پھانسی دے ڈالی۔

فیصل آباد میں ایسا ہی ایک واقعہ آیا جو دباو پر ختم ہوگیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے یہاں این جی اوز کے لئے قانون سازی کی ہم نے قانون بنا دیا بچے اسلام آباد میں آج بھی بھیک مانگ رہے ہیں۔ کیا قانون بنانا ہی ہے یا عمل بھی کرانا ہے یہ قرارداد منظور ہوجائے گی اور عمل نہ ہوا تو پھر کیا فائدہ ایسی قرارداد کا۔

(جاری ہے)

پولیس اصلاحات کی بات کی گئی یہاں پرکے پی میں پولیس اصلاحات کا حوالہ دیا گیا وہاں پر یہ اصلاحات ناصر درانی نے کی تھیں وہی ناصر درانی پنجاب میں اصلاحات کے لیے آئے تو ان کے ساتھ دوماہ بعد کیا ہوا سب نے دیکھااسلام آباد کے ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والے بچوں کے لیے قانون پر عملدرآمد کروایا جائے جب تک قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا اس وقت تک ہم جرائم کو ختم نہیں کر سکتے کراچی اورموٹروے واقعات پر ہمیں سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگاپاکستان کے عوام نے ہمیں جو عزت دی ہے ہم پر فرض ہے کہ ہم ان کے حقوق کا پورا تحفظ کیا جائے ۔

ر کن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ نبی آخر الزمان نے بچیوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کی سرعام گردن کاٹنے کا اصول متعین کردیا تھاظلم کرنے والے کا کوئی جنس نہیں ہوتااس کو مرد یا عورت نہ کہیں قرآن اور سنت کے مطابق سزائواں کا تعین کرنا ہوگا بحث انسانیت کی تذلیل ہونے پر کرنی ہے ہمیں قانون سازی کرنی ہے ایسے درندے کو سرعام پھانسی دینی چاہیے رکن اسمبلی مولانا عبدلشکور نے کہا کہ سرعام پھانسی ہونی چاہئے۔ اسلام سرعام سزاوں کا حامی ہے نوازشریف دور میں سرعام سزا دی جاچکی ہیں۔