شبنم مجید نے غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی

ْجب آپ خدا کی مخلوق کی بھلائی کیلئے کام کرتے ہیں تو آپ کیلئے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں‘ گفتگو

منگل 15 ستمبر 2020 12:10

شبنم مجید نے غریبوں کیلئے ہسپتال بنانے کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے غریب لوگوں کیلئے ہسپتال بنانے کے خواب کو عملی تعبیر دینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کر دی ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبنم مجید نے کہا کہ میرا خواہش ہے کہ لکی آرٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مستحق لوگوں کیلئے ایسا کام کر سکوں تاکہ لوگ ساری زندگی اس ادارے کو یاد رکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں غریب لوگوں کیلئے ایسا ہسپتال بنائوں جہاں انہیں علاج معالجے کی تمام سہولیات مفت میسر ہوں ۔ اس کیلئے میں نے منصوبہ بندی شروع کردی ہے اورمجھے یقین ہے کہ خدا کی ذات اس نیک مقصدمیںمجھے کامیابی عطا کرے گی ۔ میرا یقین ہے کہ جب آپ خدا کی مخلوق کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہیں تو آپ کے لئے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔میں جب اس کیلئے عملی پیشرفت کروں گی تو ہرطبقے کے لوگوںسے رابطے کروںگی۔

متعلقہ عنوان :