گورنر پنجاب و چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ آبپاشی و نکاسی آب کے چیئرمین اور ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ریسرچ سنٹر پروفیسرڈاکٹر محمد ارشاد کوکلیہ زرعی انجینئرنگ و صنعتیات کا ڈین مقرر کیا ہے

منگل 15 ستمبر 2020 11:55

گورنر پنجاب و چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) گورنر پنجاب و چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ آبپاشی و نکاسی آب کے چیئرمین اور ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ریسرچ سنٹر پروفیسرڈاکٹر محمد ارشاد کوکلیہ زرعی انجینئرنگ و صنعتیات کا ڈین مقرر کیا ہے۔ پروفیسرڈاکٹر محمد ارشاد کلیہ کے سینئر ترین پروفیسرہیں اور واٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں ہائی ایفی شنسی واٹر مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ پانی کی بچت آبپاشی کے قابل عمل اور منافع بخش ماڈل متعارف کروا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد ارشاد گزشتہ کئی برسوں سے واٹر انجینئرنگ اور خصوصاً کھیلیوں میں مکئی‘ گاجر‘ کپاس اور گندم کی کاشت کو رواج دے کر کسان کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے میدان عمل میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے انجینئراحمد وقاص کے ساتھ ٹڈی دل کے موثر تدارک کیلئے تھری ان ون سپرے مشین بھی متعارف کروائی جسے پورے ملک میں خصوصی پذیرائی حاصل ہوئی جبکہ وہ کم رقبے میں گاجر اور مکئی کی زیادہ اور بہترکوالٹی کی پیداوار کیلئے بھی یونیورسٹی کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں کے روح رواں ہیں۔ ان کے تحققاتی مقالہ جات قومی و بین الاقوامی سائنسی جرائد کی زینت بننے کے ساتھ ساتھ متعدد پی ایچ ڈی سکالرز نے بھی ان کی زیرنگرانی اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کی ہے۔