ملک حالت جنگ اور حکومت حالت بھنگ میں ہے، مشاہد اللہ خان

منگل 15 ستمبر 2020 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ اور حکومت حالت بھنگ میں ہے ۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک حالت جنگ اور حکومت حالت بھنگ میں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی منشیات کی دل دادہ حکومت ہے،حکومت کہتی بھنگ کی ایکسپورٹ کریں گے،کوکین ،چرس،بھنگ کے علاوہ اس حکومت کا ذکر کوئی نہیں،پھر حالت بھنگ میں ہی ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھنگ کی اجازت ملنے کی بات پر خوشاب میں نشعیوں نے جشن بنایا،عوام کا مسائل حل کرنے کیبجائے چرس اور بھنگ کے دلاسے دے رہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر ایسے ہی چلانا تو پھر یہ حکومت تو حالت بھنگ میں ہی چل رہی،جرائم پیشہ افراد کو سپورٹ کرتے ہیں,موٹروے پر واقعہ نہیں ہوا تو رنگ روڈ پر واقعہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ رنگ روڈ پر واقعہ ہوا تو اسکا ذمہ دارسی سی پی او لاہور ہے،اس پر سی سی پی او کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔