زراعت و لائیوسٹاک کی ترقی کی مد میں رواںمالی سال کے دوران 133منصوبوں پر 8ارب 22کروڑ روپے خرچ کئے جائیںگے، محب اللہ

منگل 15 ستمبر 2020 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) زراعت و لائیو سٹاک کے تحت اے ڈی پی پی ایس ڈی پی اور اے آئی پی کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس منگل کے روز وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک محمد اسرار خان، سپیشل سیکرٹری جنت گل، ایڈیشنل سیکرٹری کفایت خان ، چیف پلاننگ آفیسر، زراعت و لائیو سٹاک کے تمام شعبوں کے ڈی جیز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ کی ابتک کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے زراعت و لائیو سٹاک کے ڈی جیز اور دیگر عملہ کی جانب سے ترقیاتی پروگرام کی تکمیل میں ان کی کاو،ْشوں کو سراہا اور کہا کہ رواں سال کے دوران 133ترقیاتی منصوبوں پر 8ارب 23کروڑ روپے خرچ ہونگے یہ منصوبے ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے کے لئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ پہلے سے جاری منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے ساتھ جدید ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ کیلئے بہتر سے بہتر منصوبے تیا ر کئے جائیں جسکی بدولت ہمار ا صوبہ خوراک کی مد میں خود کفیل ہو اور زمینداروں ، مویشی پال لوگوں اور کسانوں کو بھی فائدہ پہنچے ۔

اجلاس کے دوران خیبر پختونخوا میں ایف ایم ڈی ویکسین کی پیداور اور تحقیق کی سہولت کو مضبوط بنانا، خیبر پختونخوا میں زمینداروں کیلئے جانوروں اور گوشت کی ترقی کے پروگرام ، آلو کے تخم کی مضبوطی اور ترقی کے پروگرام ، آلو کے تخم کی مضبوطی اور ترقی ،کسانوں ، زرعی کاروبار انٹر پرائزز اور نجی شعبے کے دیگر کو قرضے کی سہولت کے ذریعے خیبر پختونخوا میں زرعی کاروبار کی ترقی، خیبر پختونخوا میں زمین اور پانی کے تحفظ کے طریقوں کے ذریعے زرعی اراضی کی پیداوار میں اضافے کے منصوبوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت نے افسران کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں کی پی اینڈ ڈی سے منظوری کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں اور جہاں انہیں کوئی رکاوٹ یا دشواری ہو تو اسے بروقت ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ زراعت کی ترقی کے عمل میں کوئی خلل نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :