یہ اعتراف دراصل آپ کی دی گئی دگرگوں معاشی حالت کا ہے جس کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا اسحاق ڈار کے ٹویٹ پر ردعمل

منگل 15 ستمبر 2020 23:07

یہ اعتراف دراصل آپ کی دی گئی دگرگوں معاشی حالت کا ہے جس کی وجہ سے ہمیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ٹویٹ کے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ اعتراف دراصل آپ کی دی گئی دگرگوں معاشی حالت کا ہے جس کی وجہ سے ہمیں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، آج آپ اس سچائی کو مان رہے ہیں کہ آپ نے ملک کو دیوالیہ پن کی نہج تک پہنچا دیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔