بھارتی فلم سٹارراج کپورکاپشاورمیں واقع مکان تباہی کے دہانے پرپہنچ گیا

منگل 15 ستمبر 2020 23:21

بھارتی فلم سٹارراج کپورکاپشاورمیں واقع مکان تباہی کے دہانے پرپہنچ ..
پشاور۔15 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) بھارتی لیجنڈفلم سٹارراج کپورکاپشاورمیں واقع مکان تباہی کے دہانے پرپہنچ گیاہے خیبرپختونخوااسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اے این پی کی رکن ثمربلور نے سوال کیاکہ راج کپورمکان واقع ڈھکی نعلبندی اسوقت پرائیویٹ اونرشپ میں ہے اونرچاہتاہے کہ گھربیچ کر پلاٹ کے طورپراستعمال کرے یاپھرڈیپارٹمنٹ خریدلے اوراسکی بحالی کیلئے کام کرکے اپنے زیرنگرانی لے آئے ،اونرکاڈائریکٹرآرکیالوجی پراعتماد نہیں اونرچاہتے ہیں کہ عمارت گرجائے کیونکہ اسکی حالت خستہ حال ہوچکی ہے جس سے دوسری آبادی کابھی خطرہ لاحق ہوسکتاہے وزیرقانون سلطان محمد نے کہاکہ راج کپورکاگھر ہماراثقافت کاحصہ ہے چونکہ یہ پرائیویٹ اونرشپ میں ہے اسلئے اس میں مشکلات درپیش ہیں اس میں ایکشن لیاگیاہے بغیراین اوسی کے جب وہاں تعمیراتی کام شروع ہوا تو حکومت نے ایف آئی آربھی کی اورمسماری کاکام بندہوگیاجگہ سے سیاحت سپاٹ بھی بناسکتے ہیں آج کابینہ اجلاس میں بھی اس مسئلے کواٹھاکر عمارت کو تحفظ دینگے ۔

متعلقہ عنوان :