میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے بلڈنگ سیفٹی قوانین لاگو کرنے کے لئے اقدامات اور شہر بھر میں نوٹسزجاری کردیئے

منگل 15 ستمبر 2020 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بلڈنگ سیفٹی قوانین کے نفاذ کو لاگو کرنے کے لئے اقدامات اور شہر بھر میں انسپکشنز اور نوٹسز کی بھرمار کر دی۔ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ چوہدری افتخار حیدری نے بلڈنگ سیفٹی قوانین 2010ء اور پاکستان بلڈنگ کوڈز فائر سیفٹی ترامیم 2016ء کو ہنگامی بنیادوں پر نافذ کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی۔

میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے اسلام آباد ماڈل اور رول ماڈل سٹی پلان پر عملدرآمد اور ترجیحی بنیادوں پر سیفٹی سسٹم ڈیزائن اور جدید آلات کی تنصیب کے لئے پاک سیکرٹریٹ سمیت تمام اہم عمارات کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے بلڈنگ کنٹرول 1 & 2 اور اسٹیٹ مینجمنٹ فارمیشنز کو دوران پلاننگ، تکمیل اور ٹرانسفر پراپرٹی پر این او سی کا حصول لازمی قرار دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے بھی سیفٹی قوانین کے اطلاق پر اظہار اطمینان اور تمام تر کیسز بابت سیکٹر جی۔13/14 کی کمرشل بلڈنگز کے سیفٹی آڈٹ کا اعادہ کیا۔ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے بابت ایمرجینسی اسٹاف فارن ٹریننگز کے لئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اکنامک افیئرز ڈویژن سے بھی رابطہ کیا۔ افتخار علی حیدری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کو محفوظ شہر اور قوانین کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈائریکٹرافتخار حیدری نے کہا کہ سیفٹی قوانین کا نفاذ انسانی زندگیوں کے وسیع تر مفاد میں ہے لہٰذا کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔