ج*گینگ ریپ کرنے والے کیلئے کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں، عالیہ حمزہ ملک

منگل 15 ستمبر 2020 23:50

Pاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے انڈسٹری اینڈ پروڈکشن عالیہ حمزہ ملک نے موٹر وے سانحہ پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ گینگ ریپ کرنے والے کیلئے کوئی انسانی حقوق نہیں ہیں ایک طبقہ نے اس معاملے کو سیاسی بنایا اپوزیشن لیڈرموٹر وے زیادتی کیس پر یہاں جگتیں کس رہے تھے یہی مائنڈ سیٹ تھا جنہوں نے جاتی عمرہ پولیس بنائی یہی مائنڈ سیٹ تھا جنہوں نے عابد باکسر اور راؤ انوار پیدا کئے، 494 ڈی ایس پی، چورانوے ہزار پولیس اہلکار جرائم میں ملوث پائے گئے، 25000ہزار پولیس سب انسپکٹر ز مجرمانہ ریکارڈ والے پائے گئے ،پنجاب پولیس کے 2800غیر قانونی بھرتی ہونے والوں کے ٹیسٹ لئے گئے تو 141پاس ہوگئے۔

(جاری ہے)

یہ ہے مثالی پولیس آج ہم آئی جی بدلتے ہیں رونا شروع کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ والا میں بچوں سے زیادتی کا ملزم پکڑا گیا ان کے ایم این اے کی سرپرستی میں بندہ آزاد پھر رہا ہے ملازمت کیلئے آنے والی خاتون سے ایک ن لیگ کے ایم پی اے ملوث پائے گئے ان کو چھوڑ دیا گیا عابد علی دوہزار تیرہ میں کئی گینگ ریپ کرکے رہا ہوا