ٹڈی دل کے تدارک اور متوقع حملے سے بچنے کے لیے تحصیل سطح پر ادویات و مشینری کی سپلائی مکمل

بدھ 16 ستمبر 2020 16:46

ٹڈی دل کے تدارک اور متوقع حملے سے بچنے کے لیے تحصیل سطح پر ادویات و مشینری ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت نے ٹڈی دل کے تدارک کے لیے تحصیل سطح پر زرعی ادویات اور مشینری پہنچا دی ہے ۔

(جاری ہے)

رواں سال اپریل اور مئی میں ٹڈی دل کے غول نے پاکستان کے وسیع علاقوں میں فصلوں، سبزیوں اور باغات کا صفایا کر کے کسانوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا اور سب سے زیادہ نقصان خوشاب ، اٹھارہ ہزاری ، خانیوال ، راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، احمد پور شرقیہ اور بہاول نگر کے علاقوں میں ہوا تھا جس پر محکمہ زراعت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پاکستان آرمی کے تعاون سے مشترکہ آپریشنز کیے۔

ٹڈی دل کے حملے کے متاثرہ علاقوں میں مینول سپرے سے 50فیصد جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے لگ بھگ 7 یا 8 فیصد اور جہازوں کے ذریعے سپرے سے ٹڈی دل کا 100فیصد تک خاتمہ ممکن ہو سکا۔ محکمہ زراعت ملتان کے اعلیٰ افسران نے رابطہ پر بتایاکہ اس وقت پورے پنجاب میں ٹڈی دل کاخاتمہ کردیا گیا ہے تاہم اس کے کسی بھی متوقع حملے سے بچائو کے لیے نہ صرف ہماری مکمل تیاریاں ہیں بلکہ حکومتی سطح پر اس سلسلے میں ہمسایہ ممالک سے رابطہ بھی ہے ۔