پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، سنگین وارداتوں میں ملوث 23 ملزمان گرفتار

بدھ 16 ستمبر 2020 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) شہرقائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث 23ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا، اس دوران پولیس پر حملوں سمیت فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث تھیں ملزمان گرفتار ہوئے، آپریشن کے دوران پولیس نے مخصوص گلیوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران گرفتار ہونے والوں 3اشتہاری بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 8کلو چرس اور مختلف نوعیت کاغیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس نے موٹرسائیکلوں کے چیسس، پرزہ جات اور 3بائیکس تحویل میں لے لیں۔گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔ ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک معائنے کے لیے روانہ کر دیا گیا۔