پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی

بدھ 16 ستمبر 2020 21:27

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پشاور بی آر ٹی بس سروس عارضی طور پر معطل کردی گئی۔ ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق بی آر ٹی کی تمام بسوں کا اثر نو جائزہ لیا جائے گا بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم مفصل انداز میں تمام بسوں کا جائزہ لے گی پشاور بی آر ٹی کی دو بسوں میں لگنے والی آگ کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے، مزید تمام بسوں کی جامع تحقیقات اور انسپکشن کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان ٹرانس محمدعمیرخان نے بتایاکہ پشاور بی آر ٹی کی ہر بس کو تکنیکی اعتبار سے مکمل کلئیر کرنے کے بعد بحال کیا جائے گا۔ شہریوں و مسافروں کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :