مشاہد اللہ نے چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو صدارتی ایوارڈ دینے پر اعتراض اٹھا دیا

جاوید آفریدی کو کن خدمات کی بنا پر ایوارڈ دیا گیا،ایوارڈ دینا ہی ہے تو لاہور قلندر کے مالک کو دیں جنہوں نے کرکٹ کی صحیح معنوں میں خدمت کی،پورے ملک سے ایسے کھلاڑی ڈھونڈ کر لائے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا،میچ ہارنے کے باوجود ثابت قدم رہے۔ سینیٹر مشاہد اللہ کا اظہارِخیال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 ستمبر 2020 13:12

مشاہد اللہ نے چئیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو  صدارتی ایوارڈ دینے ..
اسلام آبا د (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر 2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے اداکارہ مہوش حیات اور پشاور زلمی کے مالک کو صدارتی ایوارڈ دینے کے معاملے پر اعتراض اٹھا دیا ۔ سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چھ ستمبر کومہوش حیات اور پشاور زلمی کی مالک کو ایوارڈ دینے کی تصویر دیکھی ،یہ دونوں تصاویر میں نے سوشل میڈیا پر دیکھیں ،مہوش حیات کا کچھ نہیں کہتا،انہوں نے کہا کہ مہوش حیات پر بات نہیں کر سکتا،غریب آدمی ہوں اور بڈھا بھی ہو گیا ہوں۔

لیکن میں جاوید آفریدی سے متعلق بات کروں گا۔میں ان کو کوئی تکلیف نہیں پہنچانا چاہتا لیکن جاوید آفریدی کو کو ایوارڈ کیوں دیا ،انہیں صرف اس لیے ایوارڈ دیا گیا کہ وہ کرکٹ ٹیم کے مالک ہیں۔

(جاری ہے)

،جاوید آفریدی کو پشاور زلمی کا مالک اور چین میں کاروباری شخصیت کے طور پر صدارتی ایوارڈ دیا گیا ۔میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ان کا چین کے ساتھ بھی بزنس ہے۔

اگر انہیں اس وجہ سے ایوارڈ دیا گیا تو پھر انہیں یہ بھی بتانا ہو گا کہ ان کے کاروبار سے پاکستان کو کتنا فائدہ پہنچا۔ایوارڈ کاروبار پر نہیں بلکہ ٹیکس دینے پر ملتے ہیں۔ ،کیا جاوید آفریدی نے ٹیکس بھی زیادہ دیا ؟ زیادہ ٹیکس پر تو ایوارڈ بنتاہے،لیکن ان کے تو ٹیکس کا بھی نہیں پتہ۔ کاروباری شخصیت کے طور پر نہیں اگر آپ نے کرکٹ کی بنیاد پر ایوارڈ دیا تو پھر لاہور قلندر کوئٹہ اسلام آباد کراچی کنگز اور ملتان سلطان کو کیوں نہیں دیا ،ہر جگہ اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،جاوید آفریدی نے کوئی نہ کوئی پوشیدہ طور پر خدمت کی ہو گی،مشاہد اللہ نے مزید کہا کہ ایوارڈ دینا ہی ہے تو لاہور قلندر کے مالک کو دیا جائے،انہوں نے صحیح معنوں میں کرکٹ کی خدمت کی ہے۔

وہ میچ ہارنے کے باوجود ثابت قدم رہے،وہ ایسے کرکٹر ڈھونڈ کر لائے جنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔انہوں نے کچھ نوجوانوں کو کرکٹ کے لیے آسٹریلیا بھیجا۔یہ بہت زیادتی والی بات ہے کہ ہر جگہ دوستوں کو نوازا جائے۔مشاہد اللہ نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے۔۔مشاہد اللہ کی درخواست پر چیئرمین سینیٹ نے معاملہ قاِئمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔