کس کے والد کون تھی کیا تھی یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے ،مریم اور نگزیب کا جواب

عمران صاحب بے نامی بنی گالہ، لندن میں نیازی لمیٹڈ، علیمہ باجی کا کالا دھن سفید کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی بھی بات کرلیتی ، ترجمان (ن)لیگ

جمعرات 17 ستمبر 2020 13:55

کس کے والد کون تھی کیا تھی یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے ،مریم اور نگزیب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی پارلیمنٹ کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کس کے والد کون تھی کیا تھی یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے ،میاں شریف جیسے باکردار ، سچے اور محنتی شخص کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب افسوس جب بات کرتے ہیں اپنی طرح چھوٹی بات کرتے ہیں، گزشتہ روز پارلیمان میں وزیراعظم کی گفتگو کنٹینروالی چھوٹی ذہنیت اور دماغ کی گندگی کی عکاسی ہے ،اسحاق ڈار کے والد کے بارے میں گھٹیا بات آپ جیسا شخص ہی کر سکتا ہے ،کس کے والد کون تھی کیا تھی یہ بھی پورا پاکستان جانتا ہے ،ہمیں دوسروں کے والدین کی عزت کرنا سکھایاگیا ہے،جو خود والد نہ بن سکا، وہ دوسروں کے والدین کی عزت کرنا کیا جانی میاں شریف جیسے باکردار ، سچے اور محنتی شخص کے بارے میں گھٹیا بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،میاں شریف محنت وعظمت اور شرافت کا روشن کردار رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب بے نامی بنی گالہ، لندن میں نیازی لمیٹڈ، علیمہ باجی کا کالا دھن سفید کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھانے کی بھی بات کرلیتی ، میاں شریف کا شمار1940 میں اِس خطے کے امیر ترین صنعتکاروں میں ہوتا تھا ،فاٹف کے نام پر آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی طرح اسحاق ڈار نی23 فارن فنڈنگ کے خفیہ اکاونٹس سے پیسے لے کر ملک کے خلاف سازش نہیں کی،عمران صاحب آپ کی طرح اسحاق ڈار نے عوام کا اربوں کا آٹا چوری کر کے عوام کو بھوکانہیں کیا ،عمران صاحب آپ کی طرح اسحاق ڈار نے ملک کی ترقی کی شرح منفی کرکے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار نہیں کیا،عمران صاحب اقتدار کے نشے میں جو کہنا ہے کہیں، جو کرنا ہے ، کریں لیکن آئین اور پاکستانیوں کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔