ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے ہر شہری ایک درخت لازمی لگائے، رائو طاہر مشرف

جمعرات 17 ستمبر 2020 14:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) سابق امیدوار حلقہ این اے 88 رائو طاہر مشرف نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس سے پیدا ہونیوالی بیماریاں انسانی صحت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں جن سے بچائو کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں،ہر شہری کو چاہیئے کہ وہ اپنے حصے کا ایک درخت لازمی لگائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ درخت قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو آکسیجن کے قدرتی کارخانے ہیں، یہ کسی پٹرول بجلی کے محتاج نہیں ، اگر ہر شخص اپنے حصے کا ایک درخت لگا کر اس کی نشوونما کرے تو پاکستان آنیوالے دنوں میں فضائی آلودگی سے بچ سکتا ہے۔ رائو طاہر مشرف نے کہا کہ جس طرح حکومت نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا اسی طرح ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے بھی حکومتی اقدامات قابل تعریف ہیں۔