Live Updates

راجہ خرم نوازکی خصوصی کوشش سے برما پل لہتراڑ روڈ کی تکمیل مکمل ہوئی،عابد ملک

جمعرات 17 ستمبر 2020 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2020ء) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کے میڈیا کوآرڈینیٹر عابد ملک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ راجہ خرم نوازکی خصوصی کوشش سے برما پل لہتراڑ روڈ کی تکمیل مکمل ہوئی ہے جو کہ گزشتہ 15 سال سے سابقہ نااہل MNA کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نہیں بن سکا جس کی وجہ سے تقریباً تین لاکھ عوام نے روزانہ کی بنیاد پر مشکلات سہیں۔

(جاری ہے)

اب الحمداللہ تعمیر مکمل ہونے پر جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے،جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اسد عمر صاحب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائیCDA امور جناب علی نواز اعوان صاحب بھی جلسے میں شرکت کریں گیپاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی جلسے میں شریک ہو گی،اہلیان اسلام آباد اور بالخصوص حلقہ این اے 52 اسلام آباد کی عوام کو جلسے میں بھرپورشرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات