Live Updates

ماضی کے حکمرانوں کی چل چلائو پالیسی نے ملک کو تنزلی کی جانب دھکیلا ‘ مسرت جمشید چیمہ

فیٹف کی قانون سازی پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے ،شریف اور زرداری کیمپ میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے‘چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 11:17

ماضی کے حکمرانوں کی چل چلائو پالیسی نے ملک کو تنزلی کی جانب دھکیلا ‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن و ممبر گڈ گورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کی چل چلائو پالیسی نے ملک کو تنزلی کی جانب دھکیلا ، وزیر اعظم عمران خان نے اصلاحات کامشکل مرحلہ شروع کیا ہے اور انشا اللہ اس کے نتائج دورس اور دیرپا ہوں گے ،مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنے دو سابقہ ادوار اور تحریک انصاف کی حکومت کے حالیہ دو سالوں کا موازنہ کر لے اسے واضح فرق نظر آ جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی حکومت ہے جس نے خود کو عوام کے سامنے جوابدہ بنایا ہے اور قوم کی ایک ایک پائی کو امانت سمجھ کر خرچ کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے آگے بند باندھ دیا ہے اسی لئے کرپشن سے تقویت لینے والوں کی نبض ڈوب رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیٹف کی قانون سازی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے لیکن شریف اور زرداری کیمپ میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک کے آئین کے برخلاف کسی قانون سازی کا سوچ بھی نہیں سکتی اپوزیشن اس حوالے سے صرف منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات