وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اگلے ماہ اکتوبر کے آخر میں سرگودھا کادورہ کریں

جمعہ 18 ستمبر 2020 11:19

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اگلے ماہ اکتوبر کے آخر میں سرگودھا کادورہ ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اگلے ماہ اکتوبر کے آخر میں سرگودھا کادورہ کریں جن کی متوقع آمد کیلئے انتظامیہ نے سکیورٹی سمیت اقدامات پر غور شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اگلے ماہ اپنے دورہ سرگودھا میں قینچی موڑ تا مخدوم پور انٹر چینج اور گلوالہ سے سالم انٹر چینج کے علاوہ سرگودھا جھنگ روڈ سمیت چھ سڑکوں کے تعمیراتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس کے علاوہ شہر کیلئے خصوصی پیکیج اور بلاک ایک کے متاثرہ تاجروں کے لئے ریلیف کا اعلان کریں گے جبکہ سرگودھا میں دیگر میگا پراجیکٹ کی خوشخبری متوقع ہے۔

(جاری ہے)

وزیرذعلی دورہ سرگودھا کے موقع پر سرگودھا پریس کلب کی قیادت کی سفارشات کے ساتھ صحافی کالونی کا اعلان اور مختلف وفود و اراکین اسمبلی سے سرکٹ ہاؤس میں ملاقاتیں کرینگے۔جن کے ساتھ صوبائی وزرائ اور چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر محکموں کے افسران بھی ہونگے۔