پی ٹی سی ایل ایکسپریا2020:نوجوانوں کو قابل بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ایک متنوع اور ترقی پسندانہ پروگرام

سال ہاسال کی مشکل اسائنمنٹس، اعصاب شکن امتحانات اور اساتذہ کی توقعات پر پورا اترنے کی سعی کے بعد ایک طالب علم کے لئے یہ ضروری ہے کہ پیشہ وارنہ زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرے

جمعہ 18 ستمبر 2020 11:14

پی ٹی سی ایل ایکسپریا2020:نوجوانوں کو قابل بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) سال ہاسال کی مشکل اسائنمنٹس، اعصاب شکن امتحانات اور اساتذہ کی توقعات پر پورا اترنے کی سعی کے بعد ایک طالب علم کے لئے یہ ضروری ہے کہ پیشہ وارنہ زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے خود کو تیار کرے۔ عشروں کی تعلیم کے بعد گریجویٹ ہونے والے طلباء کو اپنے کوائف میں چند قابل قدر تجربات کوبھی ظاہر کرنا ہوتا ہے۔

یہی وقت ہوتا ہے جب ایک انٹرن شپ پروگرام ایک گریجوایٹ اور اس کی پسندیدہ کمپنی جہاں وہ ملازمت کرنے کے خواہشمند ہوتاہے ، کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ انٹرشپ ایک ایسے پروگرام کے طور پر جانی جاتی ہے جو مہارتوں کو سیکھنے اور تجربے کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تازہ گریجویٹ ہونے والے طلباء کو ان کی پیشہ وارانہ زندگی کیلئے تربیت فراہم کرتی ہے ۔

(جاری ہے)


حال ہی میں گریجویٹ ہونے والے طلبا ،توانائی سے بھرپوراور ٹیکنالوجی سے بہر ہ مند امیدوار ہر کمپنی کی مسلسل ضرورت ہوتے ہیں۔تعلیمی پس منظر اور پیشہ وارانہ تجربے کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کئے گئے طلباء کو کارپوریٹ ماحول میں کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ یہ بتانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے کہ یہ سخت مقابلہ ہے اور طلبا کو اپنے کیئر یئر کے انتخاب کیلئے اعلیٰ تعلیمی گریڈز کے ساتھ ساتھ ضروی ہنربھی دکھانے کی ضرورت ہوتی ہے ۔

یہ ایک ٹرینڈ بن چکا ہے کہ کمپنیاں صرف بہترین امیدواروں کو ہی ملازمت پر رکھتی ہیں ۔ اس اقدام سے بہت سے ایسے طلبااس طرح کی شاندار ملازمتوں کے حصول میں ناکام رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ پیشہ وارانہ صلاحیت کے فقدان کی وجہ سے منتخب نہیں ہوپاتے۔
کمپنیاں بھی عام طور پر ذہین اور حال ہی میں گریجویٹ ہونے والے طلبا کو انٹرن شپ پروگرامز کی پیش کش کرتی ہے تاکہ وہ کارپوریٹ ماحول میں کام سے مانوس ہو جائیں۔

پیشہ وارانہ کیئریئرکے متعدد پہلوہوتے ہیں جن کے بارے میں تعلیمی دور میں تذکرہ نہیں کیا جاتا۔ان پہلو ؤں میں سیٹنڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر ( ایس او پیز) جن پر کارپوریٹ دنیا میں عمل درآمد کیا جاتا ہے، آفس کولیگزکے ساتھ باہمی روابط ، ٹاسک اور ٹائم مینجمنٹ، انٹرنل اور ایکسٹرنل کمیونیکشن ، ترقی کیلئے تگ و دو اور ملازمین کی ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیسے درجہ بندی کی جاتی ہے وغیرہ شامل ہیں ۔

یہ چند ایسے پہلو ہیں جو ملازمت کے دوران اچھی طرح سمجھے اور سیکھے جاتے ہیں۔
انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہونے کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل جس کا نیٹ ورک پاکستان کے کونے کونے میں پھیلاہوا ہے، کو پیشہ وارانہ ترقی کا احساس ہے اور نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے متعدد جدید سلوشنز پر کام کررہی ہے۔اس مقصد کے حصول کیلئے پی ٹی سی ایل نے ایکسپریاکے نام سے اپنا فلیگ شپ پروگرام مرتب کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل نے پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں کے 1200 طلباء میں سے 25 امیدواروں کا انتخاب کیا ہے۔ کمپنی نے اس پروگرام کے ذریعے ٹیکنالوجی پر مبنی تجربات کے حصول سمیت طلبا ء کو کارپوریٹ دنیا کے جدید ترین ایس او پیز سے بھی متعارف کرایا۔جیسا کہ رواں سال کورونا وائرس کی عالمی وبا نے عالمی سطح پر تعلیم کو محدود کردیا ، پی ٹی سی ایل نے ورچوئلی ایکسپریا 2020 انٹرن شپ پروگرام کی پیش کش کی اور یہ پروگرام توقع سے زیادہ کامیاب رہا ۔


آئیں یہ جانتے ہیں کہ ہمارے مستقبل کے لیڈرز ایکسپریا کے بارے میں کیا کہتے ہیں اور انہوں نے اس پروگرام کو دوسرے انٹرن شپ سے کتنا مختلف پایا۔
”موجودہ صورتحال میں انٹرن شپ کیلئے پی ٹی سی ایل کی طرف سے اظہار آمادگی کا مراسلہ ملنا خواب لگتا ہے۔ میں نے مارکیٹنگ انٹرن کے طور پر جو چھ ہفتے گزارے وہ انتہائی متاثر کن اور بصیرت انگیز تھے۔

پیشے کے لحاظ سے میں ایک سافٹ انجینئر ہوں لیکن مارکیٹنگ میرا شوق ہے اور اس تجربے کے ذریعے مجھے اپنے مستقبل کے بارے میں واضح رہنمائی ملی ہے۔“
علیزے توصیف
مارکیٹنگ انٹرن۔ ایکسپریا 2020
”مجھے یہ انٹرن شپ کا تجربہ ابتدا سے ہی ایک خواب لگا کیونکہ میرے ساتھ پیشہ وارانہ طریقے سے سلوک کیا گیااور صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا ایک شاندار موقع فراہم کیا گیا۔

میری ٹیم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میں خود کو اس پروگرام کا حصہ سمجھوں اور ہر کسی کو مساوی مواقع دیے گئے ہیں۔ مجھے پی ٹی سی ایل ایکسپریا انٹر ن شپ پروگرام کیلئے منتخب ہو نے پر فخر ہے“
محمد مرتضیٰ خان
ٹیکنالوجی انٹرن۔ایکسپریا 2020
”پی ٹی سی ایل ایکسپریا ورچوئل انٹرن شپ کا تجربہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔ ہر روز آپ کو ان سے باہمی ملاقات کے بغیر ایک مضبوط نیٹ ورک کے ساتھ بھر پور طریقے سے منسلک ہونے کا احساس ہوتا ہے۔

میرے خیال میں تمام پروگرام کے عملی تجربے سے ہمارے کردار میں مزید وسعت ہوئی اور سیکھنے کا وسیع موقع ملا۔“
طینت ندیم
فنانس انٹرن۔ایکسپریا 2020
ہمیں یقین ہے کہ ایکسپریا قومی سطح پر ایک انتہائی کامیاب پروگرام ہے اس کے ذریعے تمام طلبا ء کو سیکھنے اور تربیتی تجربات سے استفادہ کیلئے ایک بہتر موقعہ دیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل جیسی کمپنیاں اہم عہددں پر درست امیدواروں کی بھرتی کی اہمیت کے بارے میں واضح موقف رکھتی ہیں۔

اس لئے پی ٹی سی ایل انٹرن شپ کے جدیدترین تقاضوں پرمبنی ماڈلزکے ذریعے طلباء کو پیشہ وارانہ کیریئرکے آغاز کیلئے بھرپور معاونت اور مدد فراہم کرتی ہے ۔پاکستان کو ایسی مزید کمپنیوں کی ضرورت ہے جوجامع حکمت عملی سے مفید انداز میں معاشرے کی بہتری کیلئے کام کریں۔ یہ وقت کی ضرورت ہے اور وزیرا عظم عمران خان کے ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے وژن کے عین مطابق ہے۔

غالباً مستقبل قریب میں ہمارے طالب علموں کے پاس مختلف انٹرن شپ مواقع کے انتخاب کیلئے متعدد آپشن ہوں گے جو ان کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی دلچسپی کے مطابق ہوں گے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کارپوریشنز اور یونیورسٹیوں کو ملک کی افراد قوت کی استعداد کار میں اضافہ ، بہترین کارکردگی کے حصول اور مستقبل کے لیڈرز تیار کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا جیسا کہ نیلسن منڈلا نے کہا تھا” آج کے نوجوان کل کے لیڈرز ہیں“۔