آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعہ 18 ستمبر 2020 11:49

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 96700کیوسک اور اخراج96100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17600کیوسک اور اخراج 17600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد22800کیوسک اور اخراج55 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد40300کیوسک اور اخراج7000 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.980 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1239.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.170 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 648.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.247 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :