مجلس اقبال، سعودی عرب کے زیر اہتمام بانئ پاکستان قائد اعظم رح کے یوم وصال کے موقع پر خصوصی زوم تقریب کا انعقاد کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 18 ستمبر 2020 11:22

مجلس اقبال، سعودی عرب کے زیر اہتمام بانئ پاکستان قائد اعظم رح کے یوم ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،عروج اصغر) مجلس اقبال، سعودی عرب کے زیر اہتمام بانئ پاکستان قائد اعظم رح کے یوم وصال کے موقع پر خصوصی زوم تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی پروفیسر وسیم شاہد بخاری نے "فکر اقبال اور قائد کا سیاسی ارتقا” کے عنوان سے کلیدی خطبہ دیا ۔مجلس اقبال کے چیئرمین عامر خورشید رضوی نے کہا کہ مجلس اقبال کے قیام کا مقصد علامہ اقبال کے فکروفن کے گوشوں کو آشکار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مجلس اقبال کی طویل خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجلس اقبال کی مجالس میں بیسیوں کلیدی مقالات پیش کئے گئے مجلس اقبال کے صدر اور معروف شاعر ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی نے تحریک آزادئ پاکستان کے عنوان سے اپنی معرکہ آرا نظم سنائی جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔ نیویارک سے معروف نعت گو شاعر محسن علوی نے بھی محفل کو رونق بخشی۔ انھوں نے اقبال کی زمین میں نظم پیش کی جسکا ردیف لا الہ الا اللہ ہے۔ مجلس اقبال کے اطہر عباسی، ،احمد زبیر، نواز جنجوعہ اور حامد اسلام نے نے اپنے کلیدی خطبے میں بڑے مدلل انداز میں ان عوامل کا ذکر کیا جنکی وجہ سے قائد اعظم 1920 میں کانگریس سے ناطہ توڑ لیا اور اسکے بعد وہ دل و جان سے مسلم لیگ میں شامل ہوگئے۔