زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کمپیوٹرسائنس کی طالبہ عائشہ زاہد نے ملک بھر کی جامعات کے مابین ہونے والے کوئز مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 18 ستمبر 2020 11:28

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کمپیوٹرسائنس کی طالبہ عائشہ زاہد نے ملک ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی کمپیوٹرسائنس کی طالبہ عائشہ زاہد نے ملک بھر کی جامعات کے مابین ہونے والے کوئز مقابلہ جات میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئر(IEEE) کی جانب سے ہونے والے مقابلہ جات میں ملک بھر سے 62 جامعات کے طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے میٹنگ روم میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کے نوجوانوں کو بے انتہا صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ نوجوانوں میں خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے تمام کاوشیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ہنرمند افرادی قوت ملک کو درپیش مسائل کے حل اور روشن مستقبل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں رجسٹرار عمرسعید اور لائبریرین عمر فاروق بھی موجود تھے۔