پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے غیر حاضرمسلم لیگ ن کے اراکین کے نام سامنے آگئے

12ممبران شامل ، 5 بیمار تھے ، باقی 7 کو شوکاز نوٹس جاری کیا جانا چاہیئے ، شاہد خاقان عباسی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 18 ستمبر 2020 12:04

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے غیر حاضرمسلم لیگ ن کے اراکین کے نام سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء)  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے غیر حاضرمسلم لیگ ن کے اراکین کے نام سامنے آگئے ، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے غیر حاضر اپنی جماعت کے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپوزیشن کے 31 اراکین غیر حاضر تھے جن میں سے ان کی جماعت کے 12ممبران بھی شامل ہیں، جن میں سے 5 تو بیمار تھے جبکہ 7 کو شوکاز نوٹس جاری کیا جانا چاہیئے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپوزیشن کے31مزید اراکین کو اجلاس میں ہونا چاہیئے تھا لیکن وہ موجود نہیں تھے، اس میں سے12 مسلم لیگ ن کے ہیں ، جن میں 5 کے پاس تو جوازتھا کہ وہ اجلاس میں کیوں نہیں آسکتے ۔

(جاری ہے)

 

 
انہوں نے بتایا کہ  رکن قومی اسمبلی ریاض پیرزادہ اور رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر بیمار ہیں ، ایک ممبر قومی اسمبلی احسان باجوہملک سے باہر ہیں، سینیٹر سلیم ضیا کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے، سینیٹر چوہدری تنویر کافی عرصے سے ملک سے باہر ہیں، سینیٹر دلاور خان پاکستان میں موجود تھے لیکن پتہ نہیں کیوں شریک نہیں ہوئے، سینیٹر احمد مانیکا سے بھی میری بات ہوئی تھی ان کے پاس بھی وجہ موجود تھی، جبکہ سینیٹر راحیلہ مگسی بھی بنا کسی وجہ کے اجلاس سے غیر حاضر تھیں، سینیٹر کلثوم پروین بھی پتا نہین کیوں اکثر ہی غیر حاضر ہوجاتی ہیں، ایک اور رکن افتخار نذیر کو دیر سے اطلاع ملی وہ پہنچے لیکن اجلاس مین شریک نہ ہوسکے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام اراکین کے نام سامنے آچکے ہیں ، ان سے وضاحت طلب کی جانی چاہیئے کہ اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوئے اس مقصد کیلئے جماعت میں بات کروں گا انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔