جڑواں بھائیوں کا ایک ہی لڑکی سے محبت ہونے کا بھیانک انجام

عبدالرحمان ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھائی کی محبوبہ سے ملتا رہا،ناجائز تعلقات بھی استوار کر لیے تھے،دوسرے بھائی نے علم ہونے پر سوئے ہوئے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 ستمبر 2020 12:20

جڑواں بھائیوں کا ایک ہی لڑکی سے محبت ہونے کا بھیانک انجام
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2020ء) جڑواں بھائیوں کو ایک ہی لڑکی سے محبت ہونے کا بھیانک انجام ہو گیا۔محبت میں اندھے بھائی نے جڑواں بھائی کی جان لے لی۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔دونوں جڑواں بھائی تھے اور ایک ہی لڑکی کو پسند کرتے تھے۔ہم شکل بھائی ایک ہی محبوبہ پر فدا ہو گئے تھے۔

دوسرے بھائی سے یہ بات برداشت نہ ہوئی تو اس نے بھائی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ملزم کی جانب سے 3 ماہ بعد قتل کا اعتراف کیا گیا۔یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی علاقے ڈیرہ بارے والا میں پیش آیا ہے جہاں ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار بھائی نے رقابت کی آگ میں جلتے ہوئے اپنے ہی جڑواں بھائی کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لڑکی محبت میں مبتلا رمضان کو جب علم ہوا کہ اس کا بھائی بھی اس لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے تو وہ آپے سے باہر ہو گیا۔

اس نے اپنے بھائی عبدالرحمان کو سوتے ہوئے پستول سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا،دونوں جڑواں بھائیوں میں ایک منٹ کا فرق تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل پیش آنے والے عبدالرحمان کے قتل کے وقوعے کی جب تھانہ جھال چھکیاں پولیس نے تحقیق کی تو ابتدائی طور پر پولیس کو کوئی سراغ نہ ملا۔تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے جب پولیس نے رمضان کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔

جب کہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عبدالرحمان ہم شکل ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھائی کی محبوبہ سے ملتا رہا اور ناجائز تعلقات بھی استوار کر لیے تھے۔ دوسری جانب سرگودھا ریجن کے علاقہ جوڑاکلاں کے موضع حویلی چراغ میں ماں بیٹی کے دوہرے مقدمہ قتل میں ملوث دونوں ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کر لیاگیا جس پر ڈی پی او تفتیش مکمل کر کے کیفر کردار پر پہنچانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام سے نوازا ہے۔ پولیس کے مطابق ریجن کے علاقہ جوڑاکلاں میں تحسین جاوید نے اپنے والد جاوید اخترکے ساتھ مل کراپنی منکوحہ مدیحہ گل اور اس کی والدہ یاسمین اختر کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔