Live Updates

نیب آفس ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع

جمعہ 18 ستمبر 2020 12:53

نیب آفس ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیب لاہور آفس کے باہر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں نامزد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سیف الملوک کھوکھر ، فیصل کھوکھر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 22 ستمبر تک توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالتی سماعت پر سیف الملوک کھوکھر ، فیصل کھوکھر سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل کی اور عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔پولیس تھانہ چوہنگ نے نیب حکام کی درخواست پر نیب لاہور دفتر میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات