کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے، کمزور دل والوں کا نہیں: شاہد آفریدی

بورڈ میں کھلاڑیوں کے ارد گرد ایسے لوگ ہونے چاہئيں جو انہيں بتا سکیں کہ اٹیک ہی ڈیفنس ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 18 ستمبر 2020 14:19

کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے، کمزور دل والوں کا نہیں: شاہد آفریدی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے، کمزور دل والوں کا نہیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ بورڈ میں کھلاڑیوں کے ارد گرد ایسے لوگ ہونے چاہئيں جو انہيں بتاسکیں کہ اٹیک ہی ڈیفنس ہے۔ سابق کپتان نے وزيراعظم عمران خان کے ڈومیسٹک پلان کی بھی حمایت کردی اور کہا کہ عمران خان کا ڈومیسٹک پلان کرکٹ کے مفاد میں ہے، نئے سسٹم کو وقت ملنا چاہیے۔

سابق کپتان نے واضح کیا کہ انہيں بورڈ میں کوئی عہدہ نہيں مل رہا۔ ملک میں تعلمی ادارے کھل جانے کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نےمنگھوپیر کے ونگہی گوٹھ میں اپنی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے سکول کا دورہ کیا، کلاسوں میں جاکر بچوں سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وزیراعظم کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ عمران خان کا ڈومیسٹک پلان کرکٹ کے مفاد میں ہے،نئے سسٹم کو وقت ملنا چاہیے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں مل رہا نہ اس حوالے سے کسی نے کہا اور نہ کوئی بات ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر دورے کے بعد ذمہ داری کھلاڑیوں کی فٹنس پر ڈال دی جاتی ہے جبکہ گزشتہ پانچ سال میں فٹنس کیمپ بہت لگے ، کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے ، کھلاڑیوں کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان اچھے کام کریں گے تو قوم کا سچا پیار بھی ملے گا۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر پشاور زلمی کے فرنچائزر جاوید آفریدی کو کرکٹ کے فروغ پر صدارتی ایوارڈ دیا گیا ہے تو پھر یہ ایوارڈ تمام فرنچائزز کو ملنا چاہیے۔