ڈائو یونیورسٹی کووڈ وارڈ سے آکسیجن سلنڈ ر چوری کی کوشش ناکام

جمعہ 18 ستمبر 2020 16:50

ڈائو یونیورسٹی کووڈ وارڈ سے آکسیجن سلنڈ ر چوری کی کوشش ناکام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے کووڈ وارڈ ایم ڈی آر سے آکسیجن سلنڈر چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے 2ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑکر دو(2) آکسیجن سلنڈر برآمد کر لیا، ملزمان کو مالِ مسروقہ سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے کووڈ وارڈ میں آکسیجن سلنڈر سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کی شکایت پر سیکیورٹی چیک بڑھا دیا گیا تھا، شکایت میں بتایا گیا تھا کہ بعض افراد سلنڈر چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ناکام ہو کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب ملزمان نے ٹھیکیدار کے خیمے سے آکسیجن سلنڈر چوری کرکے رکشہ میں رکھ لیا اور وہ لیکر فرار ہورہے تھے، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں دھر لیا۔مبینہ ملزمان کے نام خاور نعیم خان ولد نعیم اللہ خان اور میز الدین ولد نعیم الدین بتائے گئے ہیں، ملزمان کنٹریکٹر کے سابق عارضی ملازم بتائے جاتے ہیں، جنھیں کنٹریکٹ ختم ہونے پر فارغ کردیا گیا تھا، ڈائو یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعے کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔سیکیورٹی اہلکاروں نے سچل تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :