Live Updates

وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک سے ملاقات

جمعہ 18 ستمبر 2020 20:58

وزیر مملکت شہریار خان آفریدی کی صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک سے ملاقات
پشاور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی لیاقت خٹک سے وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران و انسدادِ منشیات شہریارخان آفریدی نے پشاور میں انکے دفتر میں جمعہ کے روزملاقات کی۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آبپاشی ملک شوکت علی، چیف انجینئر ساؤتھ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صوبے کے مجموعی حالات، کوہاٹ ڈویژن کے لئے گیس اور تیل کی مد میں رائلٹی اور ترقیاتی سکیموں سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی کاموں کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے صرف حکومتی اراکین کو ترقیاتی منصوبوں دیئے جبکہ ہماری حکومت اس روایت کو ختم کرکے بلا تفریق ترقیاتی کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت شہریارخان آفریدی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے لیاقت خٹک نے کہا کہ وسائل کی کمی کے باوجودصوبائی حکومت کی حالیہ کارکردگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کی وفاق کے ساتھ مالی معاملات بشمول گیس وتیل کی مد میں رائلٹی کے حوالے سے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر آبپاشی نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ کوہاٹ ڈویژن میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات