بلوچستان کے سینیٹرز میں سب سے زیادہ ڈاکٹراشوک کمار نے 69لاکھ 98ہزار 283روپے دیا

سب سے کم ٹیکس سینیٹرمحمدطاہر بزنجو اور کہدہ بابر نے 4ہزار 339روپے دیا چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی 13لاکھ 63ہزار 414روپے ٹیکس جمع کررہے ہیں

جمعہ 18 ستمبر 2020 22:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) بلوچستان کے سینیٹرز میں سب سے زیادہ ڈاکٹراشوک کمار69لاکھ 98ہزار 283روپے جبکہ سب سے کم ٹیکس سینیٹرمحمدطاہر بزنجو اور کہدہ بابر 4ہزار 339روپے جبکہ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی 13لاکھ 63ہزار 414روپے ٹیکس جمع کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سال 2018-19کی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق بلوچستان کے سینیٹرز میں سے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی 13لاکھ 63ہزار 414روپے ،احمد خان 10لاکھ ،ایک ہزار 257روپے ،انوار الحق کاکڑ11ہزار 265روپے ،ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی 2لاکھ 26ہزار415روپے ،میرحاصل بزنجو(مرحوم)3لاکھ 41ہزار161روپے ،کہدہ بابر 4ہزار339روپے ،مولانا عبدالغفور حیدری3لاکھ 21ہزار 49روپے ،محمد اکرم 5ہزار632روپے ،سینیٹر عثمان کاکڑ2لاکھ 39ہزار 97روپے ،سردارمحمدشفیق ترین 55ہزار 500روپے ،سرفرارز احمد بگٹی 16لاکھ 11ہزار 5روپے ،آغا شاہ زیب درانی 8لاکھ 61ہزار245روپے ،میر کبیراحمدمحمد شہی 15لاکھ 38ہزار 57روپے ،محمدطاہر بزنجو 4ہزار 339روپے ،نصیب اللہ بازئی 11ہزار 265روپے ،کلثوم پروین 2لاکھ 16ہزار 8سو جبکہ سینیٹرڈاکٹر اشوک کمار 69لاکھ 98ہزار 283روپے ،سردارمحمدیعقوب خان ناصر 2لاکھ 39ہزار 598روپے ٹیکس اداکررہے ہیں ۔