ایک فنکار مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے،مدیحہ امام

اداکاری ایک فن ہے اور اس میں ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے،ادکارہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:17

ایک فنکار مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے،مدیحہ امام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ ایک فنکار مداحوں کے بغیر کچھ بھی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی مختلف ڈراموں کی ریکارڈنگ کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مداح ہی فنکاروں کو بناتے ہیں، یہ ہمارے کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہمیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مدیحہ کا کہنا تھا کہ اداکاری ایک فن ہے اور اس میں ہمیشہ سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکاری کرتے وقت میرے ذہن میں ہمیشہ مداحوں کا خیال ہوتا ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ کچھ ایسا کروں جو ان کو پسند آ جائے۔واضح رہے کہ مدیحہ امام نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلم میں بھی اداکاری کی، بالی وڈ کی ڈیئر مایا میں انہوں نے منیشا کوئرالہ کے مدمقابل کردار ادا کیا۔ چھوٹی سکرین پر بھی مدیحہ نے خاصا نام کمایا ہے، عشق میں تیرے، ہیر، دھانی، سانپ سیڑھی اور بابا جانی سمیت کئی ڈرامے ان کی اداکاری کی پہچان بنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :