بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اصل روح ہیں ، حسن سرفراز چیمہ

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:41

سیالکوٹ18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) ضلعی چیئرمین شکایت سیل سیالکوٹ حسن سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی اصل روح ہیں اور ان کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل ہوتے ہیں(ن) لیگ کے دور میں بلدیاتی ادارے تو قائم کئے گئے لیکن اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کئے، موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی ہے جس سے بلدیاتی نمائندے مالی اورانتظامی طو رپر خود مختار ہوں گے ۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی چیئرمین شکایت سیل وزیراعلیٰ پنجاب وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 چوہدری حسن سرفراز چیمہ نے حلقہ کے عوام سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری حسن سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوںنے اپنے سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو ترجیح دی اور قومی اداروں میں اصلاحات جیسے مشکل ہدف کی جانب پیشرفت کر رہے ہیں ، اپوزیشن جماعتوں کو اے پی سی کی کامیابی سے زیادہ ناکامی کے خدشات لا حق ہیںاوراس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے ،موٹر وے پر پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے ،درندگی میں ملوث ملزمان کسی صورت بھی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔