وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری

ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے گا، عاصم سلیم باجوہ کا بیان

جمعہ 18 ستمبر 2020 23:46

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ،فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی فلم انڈسٹری کی بحالی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ عاصم سلیم باجو ہ کے مطابق ملکی کلچر اور سماجی اقدار کے فروغ سمیت پروڈکشن کا معیار بہتر بنایا جائے گا،متعلقہ وزارتوں کو ضروری اقدامات کی ہدایات کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :